Monday, September 16, 2024

منشیات سمگلنگ اسکینڈل، پی آئی اے کے 14 کیبن کریو کو گراؤنڈ کر دیا گیا

منشیات سمگلنگ اسکینڈل، پی آئی اے  کے 14 کیبن کریو کو گراؤنڈ کر دیا گیا
March 28, 2018

لاہور ( 92 نیو ز) پی آئی اے کی پیرس میں فلائٹ کے عملے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد 14 کیبن کریو کو گراؤنڈ کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

مشتبہ قرار دیئے گئے کیبن کریو میں حماد حسین، مجاہد علی ملک، وسیم عباس، علی احمد مالک، ممتاز، طارق نواز، ثنا عزیز، سحراقبال، نعمان علی بھٹی، حامد رحمان، نورین، کرن سید، جینیٹا گل اور رابعہ تاج شامل ہیں ۔

گراؤنڈکئے گئے کریو ارکان میں سے زیادہ تر کا تعلق ائیر لیگ سے ہے ۔ 10 مارچ کو قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے سیون فائیو زیرو اسلام آباد سے براستہ میلان، پیرس پہنچی تھی ، جہاں گلزار تنویر سے تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔