Friday, May 10, 2024

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
September 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  15 کلو منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔  رانا ثنااللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے موٹروے پرخاتون سے زیادتی کے معاملے پر وزیرمواصلات کے استعفے کامطالبہ کردیا۔

پندرہ کلوگرام منشیات برآمدگی کیس میں انسدادمنشیات عدالت کےفاضل جج کے رخصت پرہونے کی  وجہ سے راناثنااللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت 3اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

منشیات برآمدگی کیس میں عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سکیورٹی فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری وزیر مواصلات کی ہے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھ ماہ سے حکومت موٹروے پرٹیکس لے رہی ہے توتحفظ کیوں نہیں دیتی۔