Saturday, May 18, 2024

منشیات اسمگلنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو بری کردیا

منشیات اسمگلنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو بری کردیا
November 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمہ کی ساڑھے 8 سالہ قید کی سزا کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

کئی سال سے جیل میں بند غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے لئے بڑا فیصلہ آگیا، منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کو لاہور ہائیکورٹ نے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمہ کی ساڑھے 8 سالہ قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے 2018 میں گرفتار کیا گیا ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔

کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے والی ملزمہ کبھی مغربی لباس میں تو کبھی مشرقی انداز میں عدالت پیش ہوتی رہی، گورے مکھڑے پر کالا چشمہ اور کبھی چادر لپیٹے بھی عدالت میں پیش ہوتی رہی۔

نازو نخرے سے عدالت پیش ہونے والی حسینہ کو اہلخانہ کی یاد ستاتی تھی کئی مرتبہ ماڈل ٹریزا آبدیدہ بھی ہو گئی۔