Sunday, September 8, 2024

منشیات استعمال کی تو حالت ایسی ہو سکتی ہے !!! کوما میں پڑے برطانوی نوجوان نے اپنی تصویر جاری کر دی

منشیات استعمال کی تو حالت ایسی ہو سکتی ہے !!! کوما میں پڑے برطانوی نوجوان نے اپنی تصویر جاری کر دی
August 9, 2015
برمنگھم (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک نوجوان جورڈن بلیک برن نے منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کےلئے اپنی کوما کی حالت کی تصویر جاری کی ہے۔ جورڈن بلیک برن ایک موسیقی کے فیسٹیول میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے اس قدر نازک حالت میں چلا گیا کہ اسے کوما میں رکھ دیا گیا۔ وہ اکتیس جولائی کو کینڈل کالنگ فیسٹیول میں حد سے زیادہ منشیات کا استعمال کرنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا جبکہ اس کے دوست کرسٹیئن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ چند گہرے دوستوں کے اس گروپ نے تقریب کے دوران تین مختلف قسم کی گولیوں کا استعمال کیا تھا۔ 19 سالہ بلیک برن نے اپنی تصویر اس لئے جاری کی تاکہ منشیات اور نامعلوم ادویہ کے استعمال کے تباہ کن اثرات کی نشاندہی ہو سکے اور دیگر لوگ اس سے سبق حاصل کر سکیں۔ جورڈن کی ماں ایلیسن ٹرن بل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دوسرے لوگوں کو ایسی غلطی کرنے سے باز رکھیں۔ انہوں نے کہا مجھے یوں لگا کہ میری دنیا ختم ہونے والی اور یہ واقعی ختم ہو رہی تھی۔ مجھے کرسٹیئن کے بار ے میں پتہ چل چکا تھا اور مجھے یہ خیال آیا کہ اب میرے بیٹے کی باری ہے اور اب ہم اسے کھونے والے ہیں۔