Sunday, April 28, 2024

منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کیا، صحت کارڈ کا اجرا عوام کیلئے سال دو ہزار سولہ کا تحفہ ہے: پرویز رشید

منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کیا، صحت کارڈ کا اجرا عوام کیلئے سال دو ہزار سولہ کا تحفہ ہے: پرویز رشید
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ صحت کارڈ کا اجراء غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے عوام کے لئے سال دو ہزار سولہ کا تحفہ ہے۔ اسلام آباد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے غریب مریض عزت کے ساتھ اپنا فری علاج کروا سکے گا۔ سال دو ہزار پندرہ میں سیاسی انتشار کے ذریعے ملکی ترقی کو روکنے کی کوشش کی گئی ہم نے جمہوری انداز میں سیاسی انتشار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ صحت کارڈ ملکی تاریخ کاسب سے بڑا صحت عامہ کا پروگرام ہے جس میں تقریباً پاکستان کے اسی ہسپتال پینل پر ہیں اگر کسی کارڈ ہولڈر کو علاج کی ضرورت پیش نہیں آتی تو پیسہ واپس حکومت کے پاس آجائے گا۔ وزیرمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام کی تین سال کے لئے لاگت نو اعشاریہ ایک بلین روپے رکھی گئی ہے۔ پینل پر موجود تمام ہسپتال اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ مریض کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔