Monday, September 16, 2024

منشاء بم کیس ، ایل ڈی اے اور ضلعی حکومت سے قبضے کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

منشاء بم کیس ، ایل ڈی اے اور ضلعی حکومت سے قبضے کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
December 2, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے منشاء بم کیس میں ایل ڈی اے اور ضلعی حکومت سے قبضے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہریوں کے پلاٹس پر غیر قانونی قبضے کرنے پر منشاء بم کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ شہری علاقوں میں محکمہ مال کا کیا کردار ہے؟۔ سپریم کورٹ نے ممبر ریونیو کو مخاطب  کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کہ کھاتہ اور کھتونی کیا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رجسٹری پر گورنر ہاؤس لکھنے سے گورنر ہاؤس لکھنے والے کا نہیں ہو جاتا۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پٹوار سرکل کس قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ منشاء بم کی اراضی کے ریکارڈ کے مطابق 1992 میں منشاء بم نے 32 کنال اراضی خریدی ،جسے اس نے  بعد میں فروخت کر دیا۔ منشاء بم کے خلاف درخواست گزار کو قبضہ ایل ڈی اے نے دینا ہے۔