Friday, April 26, 2024

منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زمینوں پر قبضے سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے  منشا کھوکھر عرف منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق اسے اسلام آباد میں موجودگی کے دوران علم ہوا ہے  کہ اس پر مقدمات درج  ہیں اور پولیس ممکنہ طور پر گرفتار کر سکتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست بھی دائر نہیں کر سکتا اس لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔ عدالت نے 5 دن کے لیے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت منظور  کرتے ہوئے ملزم کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔