Thursday, April 25, 2024

منسٹر اسپورٹس یوتھ امپاورمنٹ اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شاہ خان نے جیت لی

منسٹر اسپورٹس یوتھ امپاورمنٹ اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شاہ خان نے جیت لی
January 1, 2019
پشاور (92 نیوز) پہلی منسٹر اسپورٹس یوتھ امپاورمنٹ اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اے ڈبلیو ایف کے شاہ خان نے جیت لی۔ خواتین کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی اقرا چیمپئن قرار پائیں۔ پہلی منسٹر سپورٹس یوتھ امپاورمنٹ اوپن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی گئی۔ سنگل مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ کو فائنل میں اے ڈبلیو ایف کے شاہ خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مکس ڈبل میں فہد خواجہ اور نمرا نے اے ڈبلیو ایف کے انصار اور اقراء کو شکست دی جبکہ ٹیم ایونٹ میں فہد خواجہ ، امم خواجہ، شاہ خان اور ابصار نے کامیابی حاصل کی۔ ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح ایونٹ کے انعقاد سے نہ صر ف نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری بھی ہو جاتی ہے۔ چار روزہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 60 خواتین سمیت ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔