Saturday, April 20, 2024

منرل واٹر ایک روپے فی لیٹر تیار کرلیاگیا

منرل واٹر ایک روپے فی لیٹر تیار کرلیاگیا
August 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) صرف ایک روپے میں ایک لٹر منرل واٹر تیار،وفاقی وزیر سائنس نے ایسی سائنس لڑائی کہ سب کو حیران و پریشان کردیا، حکومتی اور سرکاری دفاتر میں سرکاری منرل واٹر ہی استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم،وزیرسائنس نے بھی بچت کرنے کی سائنس لڑانا شروع کردی، سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کا خرچہ بچانے کیلئے سرکاری منرل واٹر متعارف کرادیا،پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے ’’سیف ڈرنکنگ واٹر‘‘ کے نام سے منرل واٹر کی500ملی لٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔ سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کیلئے بھیجا جائے گا،وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا جس پر ایک روپے لٹر خرچ آئے گا۔ مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا تاکہ سالانہ کروڑوں روپے کی بچت کی جاسکے۔ وزیر سائنس اس سے قبل ملک میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کوالیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں،پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کے دورے کے دوران فواد چودھری نے الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ کی سواری بھی کی تھی۔