Tuesday, April 23, 2024

منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے والے ہی خلائی مخلوق ہیں ، مریم اورنگزیب

منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے والے ہی خلائی مخلوق ہیں ، مریم اورنگزیب
May 9, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خلائی مخلوق کی گتھی سلجھاتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے والے ہی خلائی مخلوق ہیں۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب سے بھی خلائی مخلوق کا سوال ہوا۔ جواب میں خلائی مخلوق کا پتہ بھی بتایا اور کہا مسلم لیگ ن سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،اب یہ مذاق بند ہوناچاہے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کے ملزم کے بارے میں مریم اورنگزیب نے بتایا ملزم کو گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے، اس کا بیان جاری ہونا غیر اخلاقی ہے۔