Saturday, April 20, 2024

منتخب  قیادت کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنےمیں ناکام ہوگئی : آصف حسنین

منتخب  قیادت کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنےمیں ناکام ہوگئی : آصف حسنین
March 12, 2017
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کراچی کے صدر آصف حسنین کہتے ہیں کہ منتخب  قیادت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکی اب شہرکے مسائل کاحل  پاک سرزمین پارٹی اور کارکنان مل کرکریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما آصف حسنین کہتے ہیں  کراچی کی تباہ حالی دوجماعتوں  کی مرہون منت ہے ۔باربار اقتدارمیں آناجانا اور گورنر کے عہدے پر براجمان رہنا ان کا وطیرہ رہا ہے ۔کام کرنیوالوں کے پاس اختیارات ہوں یانہ ہوں وہ  کام کرکے دکھاتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ اختیارات اور وسائل کا رونا رونے والوں نے الیکشن سے قبل عوام سے ووٹ کس بنیاد پر لیے آٹھ مرتبہ  ووٹ دینے والوں کو کیا ملا اوراختیارات لینے والوں نے شہر کی بہتری کے لیے کیا کیا۔ آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کراچی لاوارث نہیں ہے شہرکے مسائل کے حل کے  لیے 23 مارچ کو اہم اعلانات کرینگے ہمارے   بارہ ہزار سے زائد کارکنان اور قیادت مل کر شہرکے مسائل حل کریں گے۔