Thursday, May 9, 2024

منتخب حکومت نے آئینی، انسانی، معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے، نیئربخاری

منتخب حکومت نے آئینی، انسانی، معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے، نیئربخاری
December 31, 2019
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے 2019 کو معاشی بدحالی اور مطلق العنانیت کا سال قرار دے دیا۔ پی پی رہنماء نیئربخاری کہتے ہیں کہ منتخب حکومت نے آئینی، انسانی، معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت نے چھین لی روٹی گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان، عمران خان قومی معاملات سے مکمل لاتعلق اور کابینہ کی توجہ ذاتی ملازمت پر رہی، آئی ایم ایف ملازمین نے ملکی خزانہ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ پی پی رہنماء کہتے ہیں اشرافیہ کیلئے ریلیف اور عوام کی تکالیف میں اضافہ کیا گیا، ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، کردار کشی الزام تراشی بد زبانی بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا گیا، حکومتی اختیار اور وسائل سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کئے جا رہے ہیں۔