Tuesday, April 30, 2024

منتخب حکومت غیر جمہوری طریقے سے گرانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، شبلی فراز

منتخب حکومت غیر جمہوری طریقے سے گرانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، شبلی فراز
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت غیر جمہوری طریقے سے گرانے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی کوئی بات ہوگی اس کیلئے موزوں پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے،ذمہ دار لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں،مریم اور مولانا تو پارلیمنٹ میں نہیں، ذمےدار لوگوں کے ساتھ مذاکرات کریں،پارلیمنٹ میں ہر پارٹی کے نمائندے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں تو آگے بھی تو بتائیں کیا ہوگا، کیا الیکشن الیکٹورل ریفارمز کے بغیر ہوں گے۔