Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند، شہریوں کو شدید مشکلات

ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند، شہریوں کو شدید مشکلات
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند پڑے ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول پمپ بند ہیں۔ کراچی میں 80 فیصد،، پشاور میں 85 فیصد ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 30 فیصد پمپ بند ہیں۔

لاہور میں بھی پی ایس او کے صرف 62 پمپ ہی کھلے ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، چھوٹے شہروں میں حالات مزید خراب ہیں، مکمل ہڑتال جاری ہے۔

پٹرول پمپس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، ایندھن ختم ہونے پر شہری موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکے لگانے پر مجبور ہوگئے۔