Friday, March 29, 2024

منافرت پھیلانے کا الزام ، نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ چیلسی کلنٹن پر برہم

منافرت پھیلانے کا الزام ، نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ چیلسی کلنٹن پر برہم
March 17, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ سابق امریکی صدر کی بیٹی چیلسی کلنٹن پر برہم ہو گئے۔ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے قتل عام کا الزام ان پر دھر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بل کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید افراد کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شریک تھیں۔ اس موقع پر وہاں موجود طلبہ نےانہیں گھیر لیا اور الزام لگایا کہ ان کی متنازعہ بیان بازی کی وجہ سے پچاس افراد شہید کر دیئے گئے۔ ایک مشتعل طالبہ لین دیوک نے چیلسی کو سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمےدار قرار دیتے ہوئے کہا یہ قتل عام تم جیسے لوگوں کی بیان بازی کیوجہ سے ہوا ہے۔ اس موقع پر چیلسی نے جواب دیا کہ افسوس ہے کہ وہ ایسا محسوس کرتی ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔