Thursday, April 18, 2024

مناسک حج کے دوران نئی احتیاطی تدابیر متعارف

مناسک حج کے دوران نئی احتیاطی تدابیر متعارف
July 14, 2021

ریاض (92 نیوز) مناسک حج کے دوران نئی احتیاطی تدابیر متعارف کروا دی گئیں۔ طواف قدوم کے لیے آنے والے سامان ساتھ نہیں لا سکیں گے۔

حکام کے مطابق مسجد الحرام کے اطراف کے ہوٹلوں میں عازمین ریزرویشن بھی نہیں کراسکیں گے۔ کوئی حاجی براہ راست طواف قدوم کیلئے نہیں جا سکے گا۔ مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرنے کیلئےانتظار کی اجازت نہیں ہو گی۔ حجاج کرام مسجد الحرام میں صرف خصوصی حج بسوں سے ہی جا سکیں گے۔ استقبالیہ مراکز پر بسیں تیار ہوں گی، فی بس 20 حجاج استقبالیہ مرکز سے مسجد الحرام جائیں گے۔