Friday, March 29, 2024

مناسک حج کی ادائیگی کے تیسرے روز عازمین مزدلفہ سے منیٰ پہنچے

مناسک حج کی ادائیگی کے تیسرے روز عازمین مزدلفہ سے منیٰ پہنچے
July 31, 2020
مکہ (92 نیوز) مناسک حج کی ادائیگی کے تیسرے روز عازمین مزدلفہ سے منیٰ پہنچے، بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر بیت اللہ شریف پہنچے، جہاں انہوں نے طواف زیارت کیا اور اللہ کے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر حج کی قبولیت کی دعا کی۔ دنیا بھر کے ایک سو ساٹھ ممالک کے ایک ہزار حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں، تیسرے روز عازمین مزدلفہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے جمرات کے مقام پر رمی کرتے ہوئے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں جس کے بعد حجاج کرام کو طواف زیارت کے لئے بیت اللہ شریف لایا گیا۔ اللہ کے مہمانوں نے طواف کعبہ کیا اور اللہ کے حضور نوافل ادا کرکے حج کی قبولیت کی التجا کی، جس کے بعد حجاج کرام دوبارہ منیٰ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سنت ابراہیمی کی ادا کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔ حجاج کرام سر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور اگلے دو روز منیٰ میں قیام کر کے شیاطین کو کنکریاں مارنے کے مناسک کو انجام دیں گے۔