Friday, May 3, 2024

من پسند افرادکوٹھیکہ دینےکا الزام، کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف تحقیقات شروع

من پسند افرادکوٹھیکہ دینےکا الزام، کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف تحقیقات شروع
January 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف کے دادما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ من پسند افراد کو 3 ارب روپے کے ٹھیکے دینے کے الزام میں نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تحقیقات  شروع کردیں۔

چیئرمین نیب نے جعلی اسکمیوں  کے ذریعے دو ارب روپے کی مبینہ خورد برد پر بھی نوٹس لے لیا ۔

نیب نے کیپٹن(ر) صفدر کی کرپشن کا  نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختوا کے ڈائریکٹر جنرل نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ  مکمل جانچ پڑتال کرنے کے بعد رپورٹ پیش کریں۔

کیپٹن (ر) صفدر  پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹھیکوں میں مبینہ طور پر دو ارب روپے جعلی اسکیموں کے ذریعے خورد برد کیے اور یہ ٹھیکے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر اپنے من پسند افراد  کو دیئے۔

چیرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو کہا ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف،میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے ۔ خوردبرد کی گئی رقوم ذمہ داروں سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ۔