Saturday, May 4, 2024

من پسند احتساب اور مقدس گائے کا نظریہ کرپشن کی بدترین قسم ہے: آصف زرداری

من پسند احتساب اور مقدس گائے کا نظریہ کرپشن کی بدترین قسم ہے: آصف زرداری
January 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)  پیپلز پارٹی کے  شریک  چیئرمین آصف علی زرداری  نے  ایک  بار پھر  توپوں کے دھانے کھول  دئیے ، کہا کہ  من پسند احتساب اور مقدس گائےکانظریہ کرپشن کی  بدترین  قسم  ہے ، سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن ہے سابق صدر نے کہا  غیرریاستی عناصر کےذریعے ملکی سلامتی کوداؤ پر لگانے والوں کا  بھی احتساب ہوناچاہیے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو کی 87ویں سالگرہ پر اپنے  پیغام میں آصف علی  زرداری نے کہا کہ   پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ  اوردہرا معیار بھی کرپشن  کی بدترین قسم  ہے،سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں ہی  آتا ہے۔ آصف زرداری  نے واضح  کیا کہ غیرریاستی عناصر کےذریعے ملکی سلامتی کوداؤ پر لگانے اورپی سی او کے تحت حلف اٹھا کرآئین سےروگردانی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔مذہب کے  نام  پر ا نتہا پسندوں کو  اقتدار پر  قبضہ  نہیں کر نے دیں گے اقتدار پر صرف اور صرف عوام کا حق ہے۔ سابق  صدرکا کہنا تھا کہ نوجوان ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفہ کو سمجھیں  اور عہد کریں کہ کسی بھی شخص یا ادارے کو زبردستی اقتدارپرقبضہ نہیں کرنے دیں گے آصف زرداری نے جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج  عقیدت بھی  پیش کیا اور  کہا   کہ  پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کرتی   رہے گی  حکومت کو   بھی  قوانین پربغیرکسی کی دخل اندازی عمل کرنا چاہیے ۔