Monday, May 20, 2024

ممکنہ طوفان کے پیش نظر فلوریڈا ریاست کی انتیس کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ

ممکنہ طوفان کے پیش نظر فلوریڈا ریاست کی انتیس کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ
October 6, 2017

فلوریڈا (92 نیوز) پے درپے تین خوف ناک سمندری طوفانوں کا سامنا کرنے والے امریکہ کی جانب ایک اور طوفان بڑھنے لگا۔ جنوبی امریکی ممالک میں نیٹے کے باعث طوفانی بارشوں اور دیگر حادثات میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکہ کے قومی طوفان پیما مرکز کے مطابق خلیج میکسیکو میں اٹھنے والا پہلے درجے کا سمندری طوفان نیٹے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک سے ٹکرانے کے بعد کیربین جزائر کی طرف بڑھ رہا ہے جو پہلے ہی تین طوفانوں کی وجہ سے بری طرح تباہ ہوچکے ہیں۔ نکارا گوا میں گیارہ ، کوسٹاریکا میں چھ اور ہونڈراس میں تین افراد لقمہ اجل بنے۔ طوفان نیٹے اتوار کو کسی بھی وقت فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جس کی وجہ س
ے فلوریڈا کے گورنر نے ریاست کی انتیس کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ پولیس ، فوج اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ نیٹے طوفان سے لوزیانہ اور دیگر جنوبی شہروں کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ نیو اورلینز کے گورنر نے بھی شہر میں ایمرجنسی حالت ناٖفذ کر دی ہے۔