Thursday, April 25, 2024

ممنوعہ و غیر ملکی فنڈنگ کا الزام، ن لیگ سے ڈونرز کی تفصیلات طلب

ممنوعہ و غیر ملکی فنڈنگ کا الزام، ن لیگ سے ڈونرز کی تفصیلات طلب
November 26, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) ممنوعہ و غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن  سے ڈونرز کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ اسکروٹنی کمیٹی 29نومبر کودوبارہ  اکاؤنٹس کاجائزہ لےگی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور درخواست گزار فرخ حبیب کہتے ہیں نوازشریف اورشہبازشریف کو منی لانڈرنگ کا حساب دیناپڑے گا ،مسلم لیگ ن نے پانامہ کیس سے بھی راہ فرار اختیار کی، انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں ریکارڈ جمع کرانا پڑے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے منی ٹریل مانگ لی ہے ،  پی ٹی آئی نے ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرا دیا،  الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیز کی شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کرنی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں،ہمارے خلاف درخواست چور کی داڑھی میں تنکے کے برابر ہے،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ  تحریک انصاف نے ایسے لوگوں سے فنڈز لیے جنہوں نے ملک سے وفاداری کا کوئی حلف نہیں لے رکھا تھا۔