Saturday, April 27, 2024

ممنوعہ فنڈنگ معاملہ، اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو سوالنامے تھما دئیے

ممنوعہ فنڈنگ معاملہ، اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو سوالنامے تھما دئیے
November 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین معاملہ میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو سوالنامے تھما دئیے، دو دن میں بتائیں کس ڈونر نے کہاں سے کتنی رقم بھیجی۔ پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کو بھی سوالنامہ دیدیا اور ڈونرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹوں میں ریکارڈ مہیا کرنے کا وقت دے دیا، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کا 29 نومبر کو دوبارہ جائزہ لے گی۔ ادھر پیپلزپارٹی کے وکیل کا موقف ہے کہ ہم اپنا تمام ریکارڈ پہلے ہی مہیا کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔