Tuesday, April 23, 2024

ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال

ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال
December 15, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال کر دیئے۔ ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بھی بحال کر دیئے ۔ چھبیس دسمبر 2017 کو ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کو معطل کیا گیا تھا۔