Friday, April 19, 2024

ممتاز کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

ممتاز کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
June 17, 2021

لاہور (92 نیوز) ممتاز کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

پی ٹی وی کے اسٹیج شو نیلام گھر کے کمپیئر طارق عزیز 28 اپریل انیس سو چھتیس کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔ طارق عزیز نے 1964 میں پی ٹی وی پر اداکار اور کمپیئر کے طور پر کام شروع کیا اور نیلام گھر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

طارق عزیز انیس سو ستانوے میں قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی کام کیا۔ طارق عزیز کو انیس سو بانوے میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا گیا۔ طارق عزیز نے اپنی وصیت میں اپنے تمام اثاثے اور املاک پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کیا۔