Friday, March 29, 2024

ممتاز کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے

ممتاز کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے
July 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) ممتاز کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے۔ البیلا نے اسٹیج اور فلم کے ذریعے طویل عرصہ لوگوں میں خوشیاں بانٹیں۔ تھیڑ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ شہنشاہ ظرافت اختر حسین عرف البیلا اپنے جداگانہ انداز کے باعث آج بھی تھیٹرسے پیار کرنیوالوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ البیلا کا مخصوص اندازِ تکلم اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ البیلا  اور امان اللہ  نے پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کو باقاعدہ انڈسٹری میں تبدیل کر دیا۔ اختر حسین البیلا کے صاحبزادے ہنی البیلا کہتے ہیں  حاجی البیلا کے ادا کیے گئے کردار آج بھی مداحوں کے لیے یاد گار ہیں۔ حاجی البیلا نے تین سو سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا۔17 جولائی 2004 کو حاجی البیلا اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔