Thursday, April 25, 2024

ممتاز ڈراما نگار کمال احمد رضوی کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے

ممتاز ڈراما نگار کمال احمد رضوی کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے
December 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ممتاز ڈراما نگار اور منفرد فنکار کمال احمد رضوی کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے۔

کمال احمد رضوی انیس سو تیس میں ہندوستان کے شہر بہار میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے قیام کے بعد اہلخانہ کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آ گئے۔ انہوں نے چور مچائے شور، میرے ہمدم میرے دوست، ہم سب چور ہیں اور مسٹر شیطان سمیت بے شمار کام کیا۔ وہ تہذیب، آئینہ اور شمع جیسے مشہور ڈائجسٹوں کے مدیر بھی رہے۔

کمال احمد رضوی نے کئی ناولوں اور کتب کے ترجمے کیے۔ وہ ناصرف اچھے قلم کار تھے بلکہ اچھے اداکار بھی تھے۔ الف نون نے تو انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ کمال

احمد رضوی اور رفیع خاورعرف ننھا کی جوڑی نے خوب کامیابیاں سمیٹیں۔ الف نون کے ہر ڈرامے میں بہترین کامیڈی کے ساتھ عوام کوکوئی نہ کوئی پیغام دیا گیا۔ الف نون کا شمار پی ٹی وی کے بےحد کامیاب ڈراموں میں ہوا۔

کمال احمد رضوی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمخہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ طویل علالت کے بعد سترہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو پچیاسی برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔