Sunday, September 8, 2024

ممتاز قادری کے چہلم پر شرکاءریڈ زون میں داخل‘ صورتحال کشیدہ‘ فوج طلب

ممتاز قادری کے چہلم پر شرکاءریڈ زون میں داخل‘ صورتحال کشیدہ‘ فوج طلب
March 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اس وقت حالات شدید کشیدہ ہیں۔ ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاءاور حکومت میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کے چہلم پر آج شرکاءنے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری‘ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی‘ علامہ خادم حسین رضوی‘ مفتی حنیف قریشی اور دیگر قائدین کی قیادت میں قافلہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے چل پڑا تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریڈ زون میں داخل ہوتے ہی پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس سے متعدد افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تاحال ریڈ زون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ آنسوگیس نے اسلام آباد کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے ریڈ زون میں حالات کو کنٹرول کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے دستے ریڈ زون میں حالات کنٹرول کرنے کے لیے فرائض سرانجام دیں گے۔ مفتی حنیف قریشی نے کا کہنا ہے کہ ان کے جب تک ان کے گیارہ مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب تک مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا۔