Friday, September 20, 2024

ممتاز قادری کی حمایت میں مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے

ممتاز قادری کی حمایت میں مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) ملک ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں بعض مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔ وزیراعظم نے میڈیا ہاو¿سزپر حملوں کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک ممتازقادری کی پھانسی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں ان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور حکمرانوں پرکڑی تنقید کی گئی۔ ریلیوں کے دوران بعض مشتعل افراد نے توڑپھوڑ بھی کی۔ لاہورمیں لوئر مال تھانے پر ہلہ بول دیاگیا اور ڈنڈا بردار افراد نے پولیس اہلکار ، افسروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے توڑپھوڑ کے بعد دکانیں بند کرا دیں۔ مظاہرین نے آج ٹی وی کے دفترمیں گھسنے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشددبھی کیا گیا۔ اسلام آباد میں لال مسجد کے باہر مظاہرہ ہوا اور ریلی نکالی گئی جبکہ راولپنڈی میں صادق آباد چوک اور بارہ کہو میں مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔ حیدرآباد میں مسلح مشتعل افراد نے پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس سے نائنٹی ٹو نیوز کے رپورٹر امتیاز علی اور کیمرہ مین قاسم خان سمیت متعدد صحافی زخمی ہو گئے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ protest on mumtaz qadri