Tuesday, April 23, 2024

ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض 72 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں

ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض 72 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں
November 22, 2018
لاہور (92 نیوز) ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض 72 سال  کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ فہمیدہ ریاض کا تعلق کراچی سے تھا۔ بیٹی سے ملنے لاہور آئی ہوئی تھیں جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ مرحومہ 28 جولائی 1946 کو بھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئیں۔ یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی۔ کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر کیا۔ فہمیدہ ریاض کو اردو ،سندھی اور فارسی زبان پر عبور حاصل تھا۔ شاعری کا پہلا مجموعہ زمانہ طالب علمی میں پتھر کی زبان کے نام سے 1967 میں شائع ہوا۔ مرحومہ نیشنل بک کونسل اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں۔ ان کی تصانیف میں بدن دریدہ، اپنا جرم ثابت ہے ، پتھر کی زبان ، کیا تم پورا چاند نہ دیکھو گے سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں۔