Thursday, April 18, 2024

ممتاز شاعر منیر نیازی کا آج 92 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

ممتاز شاعر منیر نیازی کا آج 92 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
April 10, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) انسانی جذبوں کے شاعر منیر نیازی کا آج 92 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ روایت اور جدیدیت کے درمیان سے نئی راہ نکالنے والے شاعر منیر نیازی نے اپنی الگ پہچان بنائی ۔ ان گنت غزلوں، گیتوں اور نظموں کے خالق منیر نیازی کا شعری طلسم آج بھی قاری کے ذہن کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ منیر نیازی نے اردو ادب اور فلموں کو لاتعداد اور لازوال گیتوں کا تحفہ دیا۔ منیرنیازی کی شاعری میں ملال کی سی کیفیت ملتی ہے، شاید اس کی ایک وجہ ان کی زندگی سے جڑے مصائب و الم ہوں۔ منیر نیازی کے یہاں حُسن کا ڈر اور خوف کی علامت میں ڈھل جانا یا دہشت ناک منظر میں تبدیل ہوجانا بعض اہم نفسیاتی کیفیات کی سمت بھی اشارہ کرتا ہے۔ منیر نیازی نے فلمی نغمے بھی لکھے جن میں کچھ بہت مقبول ہوئے۔ منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ اردو شاعری کی تیرہ پنجابی کی تین اور انگریزی کی دو تصانیف کے خالق منیر نیازی لاہور میں مختصر علالت کے بعد چھبیس دسمبردو ہزار چھ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔