Thursday, April 25, 2024

ممتاز شاعر، صداکار اور ریڈیو براڈ کاسٹر ذوالفقار علی بخاری کی آج 45 ویں برسی

ممتاز شاعر، صداکار اور ریڈیو براڈ کاسٹر ذوالفقار علی بخاری کی آج 45 ویں برسی
July 12, 2020
کراچی (92 نیوز) اردو زبان کے ممتاز شاعر، صداکار اور ریڈیو براڈ کاسٹر ذوالفقار علی بخاری کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، انہوں نے آزادی سے پہلے اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان میں براڈ کاسٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ پشاور میں چھ جولائی 1904 کو جنم لینے والے ذوالفقار علی بخاری نے فنی سفر کا ہندوستان کے شہر شملہ سے کیا جہاں امتیاز علی تاج کے مشہور ڈرامے انارکلی میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1936 میں آل انڈیا ریڈیو کا قیام عمل میں آیا تو زیڈ اے بخاری بھی اس  سے منسلک ہوگئے۔ تقسیم ہند کے بعد بخاری صاحب ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائیریکٹر جنرل مقرر ہوئے جبکہ 1967ء میں کراچی ٹی وی اسٹیشن کے پہلے جنرل مینیجر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں۔ زیڈ اے بخاری ایک بہترین ماہر نشریات ہی نہیں بلکہ ایک اعلی صداکار بھی تھے، ریڈیو پر کیے گئے ان کے ڈرامے ’’ لائٹ آؤٹ ‘‘ نے بے پناہ، مقبولیت حاصل کی۔ زیڈ اے بخاری 12 جولائی 1975ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔