Tuesday, May 14, 2024

ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) انسانیت کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کردینے والے ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

بے سہارا لوگوں کے مسیحا اور ان کے دکھ کے در د کے ساتھی ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی جنھیں دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

ایدھی صاحب نے عوام کی فلاح کیلئے اپنے سفر کا آغاز 1951 میں کراچی سے صرف ایک ایمبولینس سے کیا تھا مگر آہستہ آہستہ کاررواں بنتا گیا اور ایدھی ایمبولینس سروس کو ملک کی سب سے بڑی ریسکیو سروس ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

عبدالستار نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گذاری یہ ایدھی صاحب کی بے مثال خدمات کا ہی اعتراف تھا کہ انھیں نشانِ امتیاز ، جناح اور سلور جوبلی ایوارڈزسمیت لاتعداد قومی اور بین الااقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد آٹھ جولائی 2016ء کو انتقال کر گئے، ایدھی صاحب کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ولیج کراچی میں سپرد خاک کیا گیا مگر وہ آج بھی خدمات کی وجہ سے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔