Thursday, March 28, 2024

ممتا بینر جی نے بھی مودی کو جھوٹا قرار دیدیا

ممتا بینر جی نے بھی مودی کو جھوٹا قرار دیدیا
April 7, 2019

ممبئی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹا قرار دےدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی سرکار بھارتی شہریوں کو غیر ملکی قراردینے کی کوشش کررہی ہے۔

نریندرمودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  بھی پھٹ پڑیں اور کھری کھری سنا ڈالیں ۔

ممتا بینر جی  نےبی جے پی حکومت کےگھناؤنے اقدام کو بے نقاب کردیا اور کہا مودی سرکار سیٹیزن بل کی آڑ میں لوگوں کو پناہ گزین بنانے پر تلی ہوئی ہے،مودی گزشتہ پانچ سال سے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے۔

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص  اپنے خاندان کا خیال نہیں رکھ سکتا وہ عوام کا خیال کیا رکھے گا۔

ممتا بینر جی نےدعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی پارٹی آئندہ  مرکز میں بننے والی  حکومت کا حصہ ہوگی۔