Friday, May 10, 2024

ممبران الیکشن کمیشن ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے، مستعفی ہوں ، شفقت محمود

ممبران الیکشن کمیشن ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے، مستعفی ہوں ، شفقت محمود
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر شفقت محمود نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔

حکومت نے ممبران  الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، وفاقی وزیر شفقت محمود بولے  ممبران  ا لیکشن کمیشن ناکام ہو چکے  اور نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کیا ،  اس لیے اسے بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ  لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو ، ممبران کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔