Friday, May 3, 2024

ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کا استقبالیہ

ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کا استقبالیہ
December 27, 2017

ممبئی (92 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں اپنی شادی کا استقبالیہ دیا۔
کرکٹرز اور شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے۔
اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ممبئی کے مہنگے ترین ہوٹل میں استقبالیہ دیا۔
رنگا رنگ تقریب میں ،امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشت، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن ،شاہ رخ خان، کنگنا رناوت، سری دیوی ، کترینہ کیف ،اے آر رحمان اور رنبیر کپور سمیت بالی وڈ کے کئی ستارے جلوہ گر ہوئے۔
ان کےعلاوہ بھارتی کرکٹرز مہندر سنگھ دھونی ،رویندر جدیجہ ،سنیل گواسکر،سچن ٹنڈولکر،ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ سمیت دیگر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔
اس موقع پر کوہلی اور انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کیساتھ خوب رقص بھی کیا۔
نوبیاہتا جوڑے نے اس سے قبل نئی دہلی میں استقبالیہ دیا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے۔