Friday, March 29, 2024

ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ‘ سرچ آپریشن جاری

ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ‘ سرچ آپریشن جاری
September 22, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جس پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ہائی الرٹ سکول کے بچوں کی جانب سے نیول بیس کے قریب سیاہ لباس میں مشتبہ افراد کو دیکھے جانے کے بعد کیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔