Friday, April 19, 2024

ممبئی حملہ کیس،استغاثہ کے آخری دو پاکستانی گواہوں کو طلبی کے سمن جاری

ممبئی حملہ کیس،استغاثہ کے آخری دو پاکستانی گواہوں کو طلبی کے سمن جاری
May 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ممبئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی ، عدالت نے استغاثہ کے آخری دو پاکستانی گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیے۔ گواہوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء اور زاہد اختر شامل ہیں ۔ عدالت نے 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق وزرات داخلہ، خارجہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ۔