Sunday, September 8, 2024

ممبئی حملوں کا بھارتی شور ہر جگہ لیکن  پاکستان کو ڈوزیئر کاجواب دینے کیلئے تیار نہیں

ممبئی حملوں کا بھارتی شور ہر جگہ لیکن  پاکستان کو ڈوزیئر کاجواب دینے کیلئے تیار نہیں
July 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وعدے سے مکرنا بھارت کی عادت بن گئی ممبئی حملوں کا ہر جگہ شور مچایا مگر جب گواہوں کا معاملہ آیا تو چپ سادھ لی 7ماہ گزر گئے مودی سرکارنے پاکستان کے ڈوزیئر کا جواب نہیں دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی ہٹ دھرمی اور مسلسل تاخیری حربوں کے باعث ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل تاخیر کا شکارہے سات ماہ قبل پاکستان نے24 گواہوں کے بیانات کے لئے بھارت کو ڈوزیئر بھجوایا تھا لیکن مودی سرکار نے ڈوزیئر کا کوئی جواب نہیں دیا۔ استغاثہ کے گواہوں میں پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹر اور حملے میں زخمی ہونیوالے افراد شامل ہیں۔  ماضی میں بھی بھارت کے عدم تعاون کے باعث 14 ڈوزئیر کے جواب میں صرف 4گواہوں تک رسائی دی گئی تھی۔ ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل پاکستان میں تو گزشتہ ایک سال سے مکمل ہوچکا ۔۔مگر بھارت میں گواہوں کے بیانات میں تاخیرکی وجہ سے ٹرائل التواءکا شکار ہے چند ماہ قبل بھارت نے سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے دوران کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کا وعدہ کیا تھا  دوسال قبل بھارتی جوڈیشل کمیشن کے دورہ پاکستان کے دوران بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والا بھارت تاخیری حربوں سے ممبئی کیس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کی ادھوری سماعت کا فائدہ اٹھا تے ہوئے تمام ملزم بری ہوسکتے ہیں۔