Sunday, May 5, 2024

ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات،وزیر اعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز

ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات،وزیر اعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز
May 13, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن  بیانات پر وزیر اعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تجویز دی گئی ۔ اجلاس کل صبح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہو گا۔