Saturday, April 27, 2024

ممبئی ،انوپم کھیر کے خلاف مقدمے پر سماعت کل ہو گی

ممبئی ،انوپم کھیر کے خلاف مقدمے پر سماعت کل ہو گی
January 7, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک )  بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر میں  سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے پر اداکار انوپم کھیر کےخلاف درج مقدمے کی سماعت کل ہو گی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی بھارتی وکیل نے انوپم کھیر سمیت فلم کی کاسٹ کے خلاف ریاست بہار کی عدالت میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔ سدھیر کمار کا موقف ہے کہ فلم ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر  نے بھارتی عوام کے جذبات مجروح ہوئے  اور  کئی اہم سیاسی  شخصیات کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ  میں  سدھیر کمار کی درخواست پر سماعت  کل 8 جنوری کو ہوگی۔ فلم ایکسیڈنٹل پرائم منستر میں انوپم کھیر نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا مرکزی کردار نبھایا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے ان کے پریس سیکریٹری کا کردار ادا کیا ہے۔