Friday, April 26, 2024

ملیر کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

ملیر کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
February 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں الیکٹرانکس مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔ کراچی کے علاقے ملیر ٹنکی الیکڑونکس میں آگ لگ گئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 14 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔