Monday, May 20, 2024

ملیر کا علاقہ سعود آباد شدید انتظامی بحران کا شکار

ملیر کا علاقہ سعود آباد شدید انتظامی بحران کا شکار
August 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ملیر  کا علاقہ  سعود آباد شدید انتظامی بحران کا شکار ہے ، سڑکوں پر جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جب کہ  روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ سعود آباد میں گندہ پانی گلی محلوں اور سڑکوں تک  پھیلا ہواہے ، اوریہ ایک دو دن کی بات نہیں بلکہ کئی ماہ سے یہی صورتحال ہے ، علاقہ مکین روزانہ شدید اذیت سےدوچار ہوتےہیں۔ گندہ پانی جمع ہونےسے سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ، کچرے کےڈھیر بھی شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کررہےہیں ، ملیر عمار یاسر سوسائٹی کےمکینوں کو دفاترجانا ہویامساجد گندے پانی سےگزرنا پڑتاہے۔ ملیر کےمکینوں نےشہری،صوبائی اور وفاقی حکومت سےمطالبہ کیاہے کہ ان کےعلاقے پر بھی توجہ دی جائے  اور مسلسل اذیت سےنجات دلوائی جائے۔