Monday, September 16, 2024

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ اور کازوے  کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ اور کازوے  کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
August 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ اور کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا  عوام کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں حالیہ بارشوں اور پہاڑوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے ملیر ندی بپھر گئی ،کورنگی کراسنگ کے مقام پر ندی کا پانی ساحلوں سے نکل کر سڑک تک پہنچ گیا۔ مزید سیلابی ریلہ بھی آنے کو ہےحفاظتی انتظامات کے پیش نظرکورنگی کراسنگ اور کازوے کو رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ ٹریفک کو جام صادق پل کی طرف  موڑا جارہا ہے خطرے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹریفک پولیس کی سننے کو تیار نہیں اور جان کو خطرے میں ڈال کر پانی سے گزرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے سڑکوں کو عوام کی ہی جان و مال کی حفاظت کے لیے بند کیا گیا  شہری بھی خطرے کو سمجھیں اور تعاون کریں ۔