Thursday, May 9, 2024

ملیر ندی اوور فلو ہونے سے پانی کورنگی کازوے پر آگیا، ٹریفک جام

ملیر ندی اوور فلو ہونے سے پانی کورنگی کازوے پر آگیا، ٹریفک جام
August 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ملیر ندی  اوور فلو ہونے سے آج دوسرے دن بھی پانی کورنگی کازوے پر آگیا ہے  جس کے باعث قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے  ۔ جام صادق فلائی اوور پر بدترین ٹریفک جام ہے  اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔ بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت  کے باعث  رحمت زحمت بن گئی ، کراچی میں 2 دن کی بارش کے بعد دوسرے دن بھی ملیر ندی کا پانی اوور فلو ہونے سے پانی کورنگی کازوے پر آگیا ملیر ندی کا پانی آنے کے باعث قیوم آباد سے  کورنگی کراسنگ جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی  اور ٹریفک کو جام صادق فلائی اوور کی جانب موڑ دیا گیا ۔ قیوم آباد سے جام صادق فلائی اوور جانے والے راستوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔۔ اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، ٹریفک پولیس اہلکار بسوں کو دھکے لگاتے رہے ، بدترین ٹریفک جام کے باعث دفاتر جانے والے شہری رُل گئے ۔ ملیر ندی کے پانی کی وجہ سے بلوچ کالونی سے کورنگی جانے والی سڑک پر بھی صورتحال انتہائی خراب ہے  ، خواتین اور بچوں کو پریشانی کے عالم میں پیدل ہی سفر کرنا پڑا  ، جبکہ موٹرسائیکل سوار بھی راستے تلاش کرتے رہے ۔