Tuesday, April 23, 2024

ملیر میں آوارہ کتوں نے معصوم بچے کو نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا

ملیر میں آوارہ کتوں نے معصوم بچے کو نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا
October 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقہ  ملیر میں گزشتہ سب آوارہ کتوں نے معصمو بچے پر حملہ کر دیا اور نوچ نو چ کر بری طرح زخمی کر دیا ۔

شہر قائد میں آوارہ کتوں کا راج ہے ، آوارہ کتےہرگلی ہر محلے میں ٹولیاں بناکر گھومتے ہیں ، کتےموقع ملتےہیں  شہریوں پرحملے میں کررہےہیں، گذشتہ شب ملیر گلشن داد رحیم  سوسائٹی میں  آوارہ کتوں نےایک بچےپر حملہ کردیا ، بچہ گلی سےگزر رہاتھاکہ اچانک تین کتےاس پر ٹوٹ پڑے،کتوں کےحملےسےبچہ بری طرح  زخمی ہوگیا ، قریب موجود خاتون نےبچےکو بڑی مشکل سےبچایا

کتےپہلے پیچھے ہوئے لیکن پھردوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی ، جس پرخاتون نے پتھر اٹھا کر کتوں کو بھگایا ، کراچی کےمختلف علاقوں میں روزانہ کتوں کےکاٹنےکےدرجنوں واقعات ہوتےہیں اورصرف تین بڑےاسپتالوں ہی ویکسن دستیاب ہے اور یہ ویکسن چوبیس گھنٹوں میں لگوانا ضروری ہوتی ہے۔

شہر قائد کے  باسیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ  کیا ہے کہ آوارہ کتوں کےخلاف بھرپومہم چلائی جائے اور ہر اسپتال میں مفت ویکسن لگوانےکی سہولت فراہم کی جائے۔