Saturday, April 20, 2024

ملیر لیاقت مارکیٹ میں ڈاکو موبائل شاپ لوٹ کر فرار

ملیر لیاقت مارکیٹ میں ڈاکو موبائل شاپ لوٹ کر فرار
November 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہیں پایا جاسکا ، ملیر لیاقت مارکیٹ سے دو مسلح  ملزمان موبائل شاپ کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملیر لیاقت مارکیٹ میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے دکاندار سے جھڑپ بھی کی اور جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ پر فائر بھی کیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔