Friday, May 10, 2024

ملیر غازی ٹاؤن میں سیورج کا ناقص نظام، علاقہ مکین سراپااحتجاج

ملیر غازی ٹاؤن میں سیورج کا ناقص نظام، علاقہ مکین سراپااحتجاج
August 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کا علاقے ملیر غازی ٹاؤن میں سیورج کا ناقص نظام رہائشیوں کے لئے درد سر بن گیا ، ڈی ایم سی کو شکایات کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔

سندھ حکومت کے دعوے اپنی جگہ  مگر پیپلز کا گڑھ ملیر غازی ٹاؤن گندگی اور غلازت کا ڈھیر بننے لگا، سیورج کا بوسیدہ نظام ہونے کی وجہ سے نالے ابل پڑے جبکہ گلیا جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہے مگر ڈی ایم سی ملیر کام کرنے کو تیار نہیں ۔

علاقائی نمائندے سلیم بلوچ کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں کا سسٹم بوسیدہ ہوچکا ہے، اہم سیورج کی لائین تبدیل کردی گئی ہیں جلد رہائشی علاقوں میں سیورج لائین تبدیل کردی جائینگی ۔

علاقہ مکین کے کہتے ہیں کہ کئی بار علاقے میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بجٹ پاس ہوا مگر وہ کہاں خرچ ہوا کسی کو نہیں معلوم۔