Friday, March 29, 2024

ملیر ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہوگیا

ملیر ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہوگیا
January 9, 2020
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں ملیر ایکسپریس وے  کا 27 ارب روپے میگا پراجیکٹ  شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ، مبینہ طور پر غیر شفاف طریقے سے  ٹھیکہ  دئیے جانے کے انکشاف پر سندھ حکومت نے تحقیقات  کے لئے چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ ملیر ایکسپریس وے کا میگا پراجیکٹمنصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ،  مبینہ طور پر ٹھیکہ غیرشفاف طریقے سے الاٹ ہونیکا انکشاف ہوا ہے ، تحقیقات کیلئے سندھ حکومت  نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم کی سربراہی میں  قائم کمیٹی کو 7روز  میں کنٹریکٹرز کی  شکایات سن کر رپورٹ پیش  کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ، دستاویزات کے مطابق پونے  39 کلومیٹر طویل ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 27 ارب 58 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس وے کی تعمیر کے ٹھیکے کےلئے تین کمپنیوں کی جانب سے  بولی دی گئی تھی ، ایک کمپنی نے 39 ارب سے زائد جبکہ دوسری کمپنی نے 48 ارب روپے سے زائد کی بڈ جمع کرائی تھی۔