Friday, April 26, 2024

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر گفتگو
August 30, 2019
نیو یارک (92 نیوز) مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر، ہیومینٹیرین افیئرز کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں جس میں مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کشیدگی میں اضافے سے اقوام متحدہ کے حکام کو خبردار کیا ملیحہ لودھی نے یونیسیف کے حکام کو بتایا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائ کھو چکے ہیں ۔ کرفیو سے کشمیر میں ہسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے ۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی قائم مقام انڈر  سیکرٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد خیری سے ملاقات ہوئی جس میں ملیحہ لودھی نے کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی بربریت سے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ ساتھ ہی عالمی براداری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔