Tuesday, May 7, 2024

ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط سلامتی کونسل کی صدر کو دے دیا

ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط سلامتی کونسل کی صدر کو دے دیا
August 14, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط سلامتی کونسل کی صدر کو دے دیا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط  سلامتی کونسل کی صدر  جووانا ورونیکا کے حوالے کیا۔ خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پولش ہم منصب کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پولش وزارت خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے  مقبوضہ  کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام اور کشمیریوں  کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پولش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں تنازعے کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پارٹنرز سے مشاورت کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے  کا فیصلہ کیا جائے گا۔